اتحاد بین المومنین، ملت کے وجود اور وقار کا ضامن ہے، شیخ ناصری

0 10

نمائندہ آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد الیعقوبی (دام ظلہ) و سربراہ شوریٰ علمائے جعفریہ پاکستان علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ اتحاد بين المومنین، ملت کے وجود اور وقار کا ضامن ہےجس سے پوری ملت کیلئے ایک تحفظ کا احساس پیدا ہوتا ہے میری ہر لمحہ کوشش رہی کہ ہرصورت پاکستان بھر میں تمام مومنین ایک ہی پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوجائیں تاکہ دشمن کو ہمارے خلاف سازشوں کے جال بچھانے کیلئے کسی بھی طرح کا موقع نہ مل سکے۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں تمام مومنین خاص کر علمائے کرام کو چاہیے کہ وہ آپس میں اتحاد کیلئے ماحول کو سازگار بنائیں تاکہ اس مقدس مہینے کے حقیقی ثمرات تمام افراد تک پہنچ سکیں۔

علامہ شیخ ہادی حسین ناصری نے کہا ہے کہ تحریک طالبان ایک شدت پسند اور دہشتگرد تنظیم ہے جس کے ڈانڈے ہمارے دشمن ممالک کیساتھ جا کر ملتے ہیں ان کی جانب سے مسلط کی گئی دہشتگردی کے باعث پورا ملکی نظام ہی متاثر ہو چکا ہے وہ ہر پاکستانی سے آزادی کے ساتھ جینے کا حق چھیننا چاہ رہے ہیں حکومت پاکستان کو چاہیے کہ جلد از جلد ایک بھرپور آپریشن کے ذریعے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ دے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.