عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں پارٹی کے نہ جانےکا فیصلہ بہتر قرار دے دیا

0 3

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بہنوں اور وکلا کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کے اے پی سی یا کمیٹی میں جانےکے فیصلے پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا اے پی سی یا قومی سلامتی کمیٹی میں نہ جانےکا فیصلہ بہتر تھا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو اپوزیشن اتحاد کے فیصلوں سے آگاہ کیا گیا، بانی پی ٹی آئی نے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کو سراہا، بانی پی ٹی آئی نے اختر مینگل کے فیصلے کو بھی درست قرار دیا، بانی پی ٹی آئی نے اخترمینگل اور ان کی پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن کا حوالہ دیا، بانی پی ٹی آئی نےکہا کہ محمود خان اچکزئی کی جگہ میں بھی ہوتا تو یہی فیصلہ کرتا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ غیر منتخب نمائندے اور حکومت کیسے اتنا بڑا فیصلہ کرسکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے تحریک تحفظِ آئین پاکستان کی قیادت کے لیے پیغامات بھی بھجوادیے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات میں مائنس ون فارمولے کا ذکر بھی ہوا۔

خیال رہےکہ قومی اسمبلی میں قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت اہم سیاسی و عسکری قیادت شریک ہوئی۔

تحریک انصاف کے اراکین اجلاس میں شریک نہیں ہوئے مگر وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اجلاس میں اپنے صوبے کی نمائندگی کی۔

کل پی ٹی آئی نے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا تھا اور نام بھی بھجوا دیے تھے پھر اچانک شرط لگادی کہ پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے اور صبح ہوتے ہوتے نئی شرط بھی لگادی کہ بانی پی ٹی آئی کو اجلاس کے لیے پیرول پر رہا کیا جائے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.