قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس 18 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔
وزیر اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی ایڈوائس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس طلب کیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہئ کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منگل کو دوپہر ڈیڑھ بجے طلب کیاگیا ہے اور قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اِن کیمرہ ہو گا جس میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں ہوگا جس میں پارلیمان میں موجود سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز اور ان کےنامزد نمائندگان شرکت کریں گے جبکہ متعلقہ کابینہ اراکین بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔