حضرت علیؑ کی شہادت اسلام کا المناک باب، حمزہ شہباز

نومنتخب وزیراعلی حمزہ شہباز نے آج کے حکمرانوں کیلئے فاتح خیبرؑ کی ذات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ امیرالمومنین حضرت علیؑ کے اقوال و فرامین حکمرانوں کیلئے روشن مثال ہیں کہ وہ انسانیت کیلئے کیسا نظام حکومت قائم کریں

0 143

یوم علیؑ کی مناسبت سے منتخب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں شیر خدا، امیرالمومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی شہادت تاریخ اسلام کا المناک باب ہے۔ نومنتخب وزیراعلی پنجاب نے دین اور تاریخ اسلام میں حضرت علیؑ کی خصوصی حیثیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت علیؑ پیغمبر خدا سے براہ راست رشتے، تعلق اور سرپرستی کی بنا پر اسلام میں منفرد مقام کے حامل ہیں۔

حمزہ شہباز کا حیدر کرارؑ کے اوصاف کا ذکر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیدنا علیؑ کی ذات کا خصوصی وصف عدل و انصاف کا نفاذ تھا اور حضرت علیؑ کی حیات مبارکہ عالم اسلام کیلئے ہمیشہ ہدایت اور روحانیت کا مرکز رہے گی۔ نومنتخب وزیراعلی حمزہ شہباز نے آج کے حکمرانوں کیلئے فاتح خیبرؑ کی ذات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ امیرالمومنین حضرت علیؑ کے اقوال و فرامین حکمرانوں کیلئے روشن مثال ہیں کہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.