گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ فوج کے حافظ سپہ سالار سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت کی بہتری کے لئے بھی مصروف عمل ہیں۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب لوگ گورنر ہاؤس کے اصل میزبان ہیں، ہم سب سبز ہلالی پرچم کے تلے ایک ہیں، گورنر ہاؤس میں بلا تفریق لوگ آتے ہیں، آپ سب ٹیسوری فیملی کےممبر ہیں۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ اگر میری بہن یا بھائی یا ماں کو کوئی تنگ کرے تووہ یہ کہے کہ میرا بھائی، میرا بیٹا گورنر ہے، 24 گھنٹےاس گورنر ہاؤس کے دروازے آپ کے مسائل کے حل کے لئے کھلے ہیں، بغیر کسی اختیار کے 24ہزار سکوائر فٹ ایریا پر 50 ہزار بچوں کو گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کی تعلیم فراہم کی جا رہی ہے۔
گورنرسندھ نے کہا کہ میں نے بلوچستان میں بولان کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن پاک پڑھایا، اللہ تعالیٰ ہماری افواج پاکستان کو ہمت و طاقت دے، جو ہماری حفاظت کے لئے دن رات ملک کی سرحدوں میں مصروف عمل ہیں۔