قبلہ اول پر حملہ اسلام آباد، جکارتہ، استنبول، تہران اور بغداد پر حملہ ہے، مشتاق خان

سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماء کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا مسجد اقصی کا انہدام اور ہیکل سلیمانی کی تعمیر کا اعلان ہمارے خلاف اعلان جنگ ہے۔

0 148

جماعت اسلامی کے رہنماء سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی طرز پر الگ پارلیمینٹ اور نیٹو کے طرز پر الگ فوجی اتحاد امت مسلمہ کی ضرورت ہے۔ قبلہ اول پر حملہ اسلام آباد، جکارتہ، استنبول، تہران اور بغداد پر حملہ ہے۔ فلسطین میں اسرئیلی جارحیت کے حوالے سے سینیٹ آف پاکستان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا مسجد اقصیٰ کا انہدام اور ہیکل سلیمانی کی تعمیر کا اعلان ہمارے خلاف اعلان جنگ ہے۔ یورپی یونین کی طرز پر الگ پارلیمینٹ اور نیٹو کے طرز پر الگ فوجی اتحاد امت مسلمہ کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.