جنید اکبر و دیگر کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

0 4

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر و دیگر کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست پر سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر و دیگر عدالت میں پیش ہوئے ، درخواست گزاروں کی جانب سے وکیل عائشہ خالد اور نعیم حیدر پنجوتھہ جبکہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل غفور انجم بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت کو بتایا کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں ہو رہی ہیں ، عمران خان جو فہرست دیتے ہیں ان رہنماؤں کی ملاقاتیں کروائی جاتی ہیں ، سلمان اکرم راجہ ، نیاز اللہ نیازی ، ابوذر سلمان نیازی ملاقات کر چکے ہیں۔

وکیل درخواست گزار نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ جو نام گنوا رہے ہیں وہ وکلاء ہیں سیاسی رہنماؤں کی ملاقات نہیں ہوئی ، آپ ریکارڈ منگوا کر پوچھ لیں اور اس درخواست کو التواء میں رکھیں ، آج بھی پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کی لسٹ جیل حکام کو بھجوائی گئی ہے۔

بعدازاں عدالت نے عمران خان سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.