سلمان غنی کا اعزاز لاہور کی صحافتی کمیونٹی کیلئے باعث فخر ہے، اعظم چوہدری
لاہور (شوریٰ نیوز) لاہور پریس کلب کے صدر محمد اعظم چوہدری، سینئر نائب صدر شاداب ریاض، نائب صدر ظہیر احمد بابر، سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری حسن تیمور جکھڑ، فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد و اراکین گورننگ باڈی نے سینئر صحافی ، لاہور پریس کلب کے لائف ممبراور دنیا نیوز کے گروپ ایگزیکٹو ایڈیٹر و معروف تجزیہ نگار سلمان غنی کو گورنر پنجاب کی جانب سے ایکسیلینس ایوارڈ ملنے کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے بھی صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کی نامزدگی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے امید ظا ہر کی ہے کہ سینئر صحافی سلمان غنی کا یہ اعزاز لاہور کی صحافتی کمیونٹی کیلئے فخر اور پیشہ ور صحافیوں کی حوصلہ افزائی کا باعث ہو گا۔