پاکستانی آرکیٹیکٹ کا فلسطینیوں کی حمایت میں اسرائیلی ایوارڈ لینے سے انکار

0 5

معروف پاکستانی آرکیٹیکٹ یاسمین لاری نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف اسرائیلی ادارے کا ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں یاسمین لاری نے بتایا کہ انہیں اس ایوارڈ کے بارے میں معلوم تھا نہ ہی انھوں نے کبھی اس ایوارڈ کے لیے اپلائی کیا۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ چند روز قبل وولف فاؤنڈیشن نے ای میل کے ذریعے ایوارڈ اور ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کا بتایا جو انھوں نے ٹھکرا دی۔

یاسمین لاری نے مزید کہا کہ ہم فلسطینوں کے خلاف اسرائیلی مظالم پر خاموش ہیں لیکن جتنا کرنے کی سکت ہے اتنا ضرور کریں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.