ڈکیٹی مزاحمت پر سیکورٹی گارڈ قتل
مریدکے (شوریٰ نیوز ) لاہور روڈ کی آبادی منڈیالی کیقریب مسلح ڈاکوؤں نے بند فیکٹری میں واردات کی کوشش کے دوران مزاحمت پرفائرنگ کرکے سیکورٹی گارڈ محمد اصغر کو موت کے گھاٹ دیا اور فرار ہو گئے. فیکٹری ایریا پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دی. بتایا گیا ہے کہ لاہور شیخوپورہ روڈ کی آبادی بھٹیاں والا( منڈیالی )کے قریب کئی ماہ سے بند فیکٹری میں سیکورٹی گارڈ اصغر ڈیوٹی پر موجود تھا کہ چار مسلح ڈاکوؤں نے واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہوگئے. پولیس نے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کرتے ہوئے نامعلوم افراد کیخلاف قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے.