چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں یوم آزادی کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

0 185

لاہور (شوریٰ نیوز) چیئرپرسن سارہ احمد نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم بچوں کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔ اس تقریب میں بچوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی پیش کی جبکہ چیئرپرسن سارہ احمد نے یوم آزادی کی خوشی میں بچوں کے ساتھ کیک بھی کاٹا۔اس کے علاوہ جشن آزادی کی مناسبت سے بیورو میں مقیم بچوں کے مابین ملی نغموں کے مقابلے بھی ہوئے۔ اس تقریب میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ اور تحریک پاکستان کے راہنماوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔پاکستان کی 76ویں جشن آزادی کے موقع پر پاکستان کی خوشحالی وترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔اس موقع پر چیئرپرسن سارہ احمد نے کہا کہ آج یوم آزادی کے موقع پر سب کو مبارکباد پیش کرتی ہوں کیونکہ ہمارا ملک پاکستان ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں کی بدولت حاصل ہواہے۔ انہوں نے کہا کہ بچے ہماری قوم کا سرمایہ ہیں، ان کی قدر کریں اور ان کے حقوق کا خاص خیال رکھیں۔ چیئرپرسن سارہ احمدنے کہا کہ آج یوم آزادی کے موقع پر بیورو کے ہمراہ مل کر لاوارث، بے سہارا اور یتیم بچوں کی خدمت کے اعادہ کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.