پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج طلب، 8 بل منظور ہوں گے

0 4

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح 11:00 بجے ہو گا، اجلاس میں کمیٹیوں کے تجویز کردہ 8 بل منظور کروائے جائیں گے۔

اسمبلی کا اجلاس تلاوت قرآن پاک، نعت اور قومی ترانہ سے شروع ہو گا، محکمہ جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری پوچھے گئے سوالات کے جواب دے گا، ارکان اسمبلی توجہ کے نوٹس اجلاس میں پیش کریں گے، کال توجہ کے نوٹسز جو علیحدہ فہرست میں درج ہوں گے، پوچھے جائیں گے اور زبانی جوابات دیے جائیں گے۔

اجلاس میں پنجاب لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2025 ، پنجاب انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (ترمیمی) بل 2025 ، دی پنجاب ویگرنسی (ترمیمی) بل 2025 ، پنجاب کھال پنچایت (منسوخ) بل 2025 منظور کروایا جائے گا۔

اسی طرح نوٹریز (ترمیمی) بل 2025 ، صوبائی موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل ، پنجاب فارنسک سائنس اتھارٹی بل 2025، پنجاب سہولت بازار اتھارٹی بل 2025 بھی منظوری کیلئے پیش ہوگا۔

علاوہ ازیں ‏خواتین کو بااختیار بنانے اور امن و امان پر عام بحث کا آغاز ہوگا ، اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب 1997 کے رولز آف پروسیجر کے رول 113اے کے تحت فوری اہمیت کے معاملات کو اٹھائیں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.