بنوں میں دہشت گردی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

0 5

بنوں میں دہشت گردی کے واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔

مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئیں ہیں، مقدمہ کےمتن میں لکھا گیا ہے کہ 14 برقعہ پوش دہشت گردوں نے بھاری اسلحہ کے ساتھ حملہ کیا، دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے سکیورٹی فورسز کے 18 اہلکار شہید ہوئے۔

متن میں یہ بات بھی درج کی گئی کہ بنوں میں بیک وقت کئی دھماکے ہوئے، دھماکوں سے آس پاس کے گھر منہدم ہو گئے، جس میں مکین لوگ زخمی اور شہید ہوئے۔

مقدمے کےمتن میں لکھا گیا کہ شہداء اور زخمیوں کو پولیس، ریسکیو اور مقامی افراد نے ہسپتال پہنچا دیا، دہشت گردوں کے حملے سے 6 گاڑیاں مکمل جل گئی جبکہ متعدد کو فائرنگ سے نقصان پہنچا ہے جبکہ کینٹ کے اندر خود کش دھماکے بھی کئے گئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.