قرآن مجید کی توہین مسلمانوں کیلئے ناقابل قبول ہے، علامہ شیخ ہادی حسین نجفی

اپنے ایک مذمتی بیان میں پاکستان میں آیت اللہ العظمیٰ شیخ یعقوبی کے نمائندے کا کہنا تھا کہ ماہ مبارک رمضان میں اس طرح کی دانستہ بے ادبی سے سوئیڈن سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

0 349

پاکستان میں آیت اللہ العظمیٰ شیخ یعقوبی کے نمائندے علامہ شیخ ہادی حسین نجفی نے سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی اور توہین کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کی توہین مسلمانوں کے لئے ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوئیڈن میں ڈنمارک کے ایک نسل پرستی شہری نے آزادی کے نام پر قرآن مجید کی توہین اور بے حرمتی کرکے مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے اور ہم ڈنمارک کے نسل پرست عنصر کے توہین آمیز اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ علامہ شیخ ہادی حسین نجفی نے مزید کہا کہ ماہ مبارک رمضان میں اس طرح کی دانستہ بے ادبی سے سوئیڈن سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.