اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر نے جسٹس بابرستار کے پرائیویٹ سیکرٹری کےخط پر انکوائری کا حکم دےدیا۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی ہدایت پر رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط بھیجا گیا جس میں کہا گیا تھاکہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفرہو کر آئے اسٹاف کی سائلین سے رشوت لینےکی شکایات آرہی ہيں، کورٹ اسٹاف سائلین اور وکلا سے رقم کا مطالبہ کرتے ہیں۔
اب قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر نے جسٹس بابرستار کے پرائیویٹ سیکرٹری کےخط پر انکوائری کا حکم دےدیا۔
رجسٹرار یار محمد ولانہ اور ایڈیشنل رجسٹرار اسٹیبلشمنٹ رائے محمد خان کو انکوائری افسر مقرر کردیا گیا۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے تین دن میں انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔
خیال رہے کہ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کے سامنے رکھا تھا۔