وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مولانا حامد الحق شہید کے جانشین مولانا عبدالحق ثانی اور بھائی مولانا راشد الحق سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے مولانا حامدالحق حقانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔
علی امین گنڈا پور نے دھماکے سے متاثرہ مسجد کا بھی دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، تحقیقات کیلئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیں گے، اندوہناک واقعہ کی جڑوں تک پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ واقعہ میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سب کو متحد ہونا ہوگا۔