پرویز الہٰی کیخلاف درج مقدمات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

0 5

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ عدالت میں جمع کر دی گئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق ندیم کی عدالت میں پولیس کی جانب سے رپورٹ جمع کرائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر میں پرویز الہٰی پر 32 مقدمات درج ہیں، 9 مئی سمیت 15 مقدمات لاہور میں درج ہیں، جن میں نو مئی کے 13 مقدمات میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تفتیش جاری ہے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق 4 مقدمات فیصل آباد، ایک اٹک اور ایک گوجرانوالہ میں درج ہیں جبکہ 9 مئی کے 11 مقدمات رولپنڈی میں درج ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.