26 نومبر احتجاج: 22 پی ٹی آئی کارکنان کی درخواست ضمانت مسترد

0 4

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات میں تمام 22 ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستیں مسترد کر دیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد گوندل نے دلائل مکمل ہونے پر کل فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا۔

پی ٹی آئی کے 22 کارکنان کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر فیصلہ سنایا گیا ہے، تمام کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں، پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف 26 نومبر کو احتجاج پر تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.