پمز اسپتال کے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔
جیل ذرائع کے مطابق پیر کو پمز اسپتال کے چار ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم عمران خان کا تقریباً آدھے گھنٹے تک طبی معائنہ کیا۔
جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کو کچھ دوائیاں تجویز کی ہیں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کانوں کے طبی معائنے کیلئے ڈاکٹروں کی ٹیم اڈیالا جیل پہنچی تھی۔