ایرانی سفیر کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد، مولانا حامد الحق کی شہادت پر اظہار افسوس

0 4

پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک آمد، مولانا حامد الحق کی شہادت پر دلی افسوس اور دکھ کا اظہار کیا۔

ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا کہ دہشت گردی ایک ناسور ہے، مولانا سمیع الحق شہید کی طرح مولانا حامد الحق شہید نے ہمیشہ امن اور بھائی چارے کی بات کی، اللہ تعالیٰ ہمارے شہداء کی مغفرت کرے اور اعلی درجات سے نوازے۔

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ سانحہ اکوڑہ خٹک پر ایرانی بھائی دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.