لاہور: گاڑی کی ٹکر سے سڑک کراس کرتے پولیس ملازم جاں بحق

0 5

لاہور کے علاقے ہلوکی میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پولیس ملازم جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ ہلو کی انٹر چینج رنگ روڈ کے قریب پیش آیا، پیدل سڑک کراس کرتے ہوئے پولیس ملازم نامعلوم گاڑی کی زد میں آگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے بعد نامعلوم ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا، پولیس ملازم کی شناخت محمد اختر کے نام سے ہوئی۔

اطلاع ملنے پر مقامی تھانے کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا جبکہ نامعلوم ڈرائیور اور گاڑی کی تلاش شروع کردی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.