خیبرپختونخوا حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کی رپورٹ جاری

0 6

خیبرپختونخوا حکومت نے گزشتہ سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، رپورٹ میں 25 سیکٹرز میں کامیابیوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران 25 کابینہ اجلاس منعقد ہوئے جن میں 232 پالیسیوں سے متعلق فیصلے کئے گئے ، گزشتہ سال کے دوران 78 ارب روپے کے پرانے بقایاجات ادا کئے گئے، معاشی خود مختاری کے لیے 70 ارب روپے کے ڈیبٹ مینجمنٹ فنڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک سال کے دوران فوڈ سکیورٹی پر 28 ارب روپے کی رقم خرچ کی گئی ، ایک لاکھ 30 ہزار شہریوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا منصوبہ شروع کیا گیا ، بلین ٹری پلس سونامی منصوبہ شروع کیا گیا جس سے 12 فیصد جنگلات میں اضافہ متوقع ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں سال کے لیے 100 ارب سرپلس بجٹ حاصل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے، گزشتہ سال معدنیات کی رائلٹی 200 فیصد بڑھ گئی ہے، خیبرپختونخوا حکومت کے اپنے وسائل سے 100 ارب روپے کی آمدن بھی آئندہ سال میں متوقع ہے، 20 ارب روپے کی لاگت سے گندم خریدی گئی جبکہ بی آر ٹی کو 3 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.