کراچی: محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے آغاز میں ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں 2 اور 3 مارچ کو شدید بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے جب کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اورپہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا تھا جس کے پیش نظر اب پہلا روزہ کل بروز اتوار کو ہوگا۔