جیلوں میں قید کم عمر ملزمان کی تفصیلات کیلئے درخواست پر حکومت سے جواب طلب

0 6

لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر کی جیلوں میں قید کم عمر ملزمان کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے 29 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے خدیجہ وزیر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے سید معظم علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔

وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ جوینائل ایکٹ کی دفعہ 10 پر عملدرآمد نہیں ہورہا، پنجاب میں نابالغ قیدیوں کے ٹرائل تاخیر کا شکار ہیں، نابالغ قیدیوں کے زیر التواء کیسز کی تفصیلات معلوم نہیں، سیشن ججز جوینائل جسٹس سسٹم کی ہر ماہ میٹنگ کے پابند ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت جوینائل ایکٹ کی دفعہ 10 پر عملدرآمد کا حکم دے، لاہور ہائیکورٹ نابالغ قیدیوں کے کیسز کی تفصیلات طلب کرے۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھر کی جیلوں میں قید کم عمر ملزمان کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین سے 29 اپریل کو جواب طلب کرلیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.