شرجیل میمن کا فاروق ستار کو دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج

0 7

سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ فاروق کی سیاست ختم ہوچکی ہے،ان کی جماعت کا اس وقت کوئی وجود نہیں۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے فاروق ستار کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا کہ ایم کیو ایم نفرت کی سیاست کررہی ہے، فاروق ستار سمجھتے ہیں کہ ان کی بات کو لوگ پسند کرتے ہیں تو الیکشن لڑ لیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے پانچ سال میں 160 ارب روپے سے زائد کے بقایاجات اور پنشن کی مد میں ادائیگیاں کی ہیں، کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی اداروں کے مسائل کا اصل سبب ماضی میں ایم کیو ایم کی ناقص حکمرانی اور کرپشن ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.