بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج، اسمبلی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی جائیگی

0 5

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے ہوگا۔

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق موجودہ ایوان کو منہدم کر کے نیا ہال کسی متبادل مقام پر تعمیر سے متعلق رائے لی جائے گی، اجلاس میں بلوچستان اسمبلی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی جائیگی، بلوچستان مائنز اینڈ منرلز کا مسودہ قانون پیش کیا جائیگا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا کہ اجلاس میں بلوچستان پراونشل موٹر وہیکلز (ترمیمی) مسودہ قانون پیش کیا جائے گا، اجلاس میں پی سی ایس اور دیگر مسابقتی امتحانات کی attemptsکی تعداد کو 3سے بڑھا کر 5کرنے کی قرار داد پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں ایئر لائنز کے کرایوں میں کمی کرنے کی قرار داد پیش ہوگی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.