اسلام آباد(شوریٰ نیوز)سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سائفر کا لیک ہونا ملک کیلئے شرمندگی اور نقصان کی بات ہے، قابل مذمت ہے۔دعوی سے کہتا ہوں کہ سائفر چیئرمین پی ٹی آئی سے گم نہیں ہوا بلکہ ان کے پاس ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ یہ واضح ہے کہ سائفر چیئرمین تحریک انصاف کے پاس ہی ہے،اگر اصل ڈاکو منٹ باہر گیا ہے تو وہ چیئرمین پی ٹی آئی نے ہی بھیجا ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دعوی سے کہتا ہوں کہ سائفر چیئرمین پی ٹی آئی سے گم نہیں ہوا بلکہ ان کے پاس ہے۔آئندہ سال فروری تک الیکشن ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ بات میں وزن نہیں کہ نوازشریف نگراں وزیراعظم کیلئے اپنے ناموں پر اڑے ہوئے ہیں،یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ نواز شریف نے واپس آکر الیکشن مہم چلانی ہے۔