پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست، حکومت سے جواب طلب

0 4

لاہور ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر حکام کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے صحافی تنظیم کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پیکا بل متعلقہ سٹیک ہولڈرز اور صحافتی تنظیموں کی مشاورت کے بغیر لایا گیا، پیکا ترمیمی بل کی منظوری سے آئین میں دیا گیا آزادی اظہار شدید متاثر ہو گا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ آئین میں دیا گیا آزادی اظہار کے تحفظ سے متصادم ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کو کالعدم قرار دیا جائے، پیکا ترمیمی ایکٹ کے تحت ہونے والی کارروائیوں کو درخواست کے حتمی فیصلے سے مشروط کیا جائے۔

بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور دیگر حکام کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.