اچھا لگے یا بُرا، آئین سے کھیلنے کی روایات توڑیں گے: اپوزیشن رہنما

0 5

میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ آئین سے کھیلنے کی روایات توڑیں گے۔

اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر اجلاس کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس کی۔

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے شاہد خاقان عباسی، صاحبزادہ حامد رضا، سلمان اکرم راجا و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا اس ملک میں آئین سے کھیلنے والوں کو کوئی سزا نہیں ملتی، کسی کو اچھا لگے یا برا، یہ روایات ہم نے توڑنی ہیں۔

شاہد خاقان عباسی
سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہم آئین کی بالادستی کی بات کررہے ہیں، ملک میں ایسی حکومت ہے جو عوام کی نمائندہ نہیں، یہ حکمران عوام کی رائے سے گھبراتے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ فسطائیت پر بات کریں گے، چوری سے حکومت میں آنے والے آئین سے ڈرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کی آواز کو دبا نہیں سکتے،اپوزیشن گرینڈ الائنس کانفرنس ہر حال میں ہوگی، ہمیں مجبور کیا گیا تو اسمبلی کی کارروائی نہیں کرنے دیں گے۔

صاحبزادہ حامد رضا
سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا یہ ملک ہمارے بڑوں نے بنایا تھا، آپ تمام مکتبہ فکر کی آواز کو نہیں دبا سکتے، بارش ہو طوفان ہو کل کانفرنس ہوگی۔
ساجد ترین
ساجد ترین کا کہنا تھا کہ بلوچستان اور پختونخوا کے 80 فی صد نوجوان پریشان ہیں، پیر کو ہم نے 3 روزہ دورہ سندھ مکمل کیا، اس ملک میں جمہوریت کیلئے یک جہتی کی ضرورت ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.