یوکرینی صدرمعدنیات کا معاہدہ کرنا چاہتے، جمعہ کو ملنے آرہے ہیں: امریکی صدر

0 5

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرینی صدرمعدنیات کامعاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ زیلنسکی جمعہ کو ملنے آرہے ہیں، دنیا کیلئے اچھی خبر ہے، یوکرینی صدر سے کھلے دل سے ملوں گا، یوکرین امریکی اتحاد 350 بلین ڈالرز اور ہتھیاروں کی بنا پر برقرار ہے، یوکرینی عوام کو جنگ لڑنے کے جذبے کی تعریف کرتا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین نے امریکی اسلحے اور آلات سے جنگ لڑی جو امریکا کی مدد کے بغیر ممکن نہیں تھا، روس سے بھی اچھے معاہدے کی توقع ہے، صدر پیوٹن امن معاہدے کی جانب آنا چاہتے ہیں، ایلون مسک نے ای میل پر ملازمین سے جواب طلب کیا ، اسکی تائید کرتا ہوں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے تانبے کی درآمدات پر نئے ٹیکس کی تحقیقات کا حکم دے دیا، انہوں نے ہیلتھ کیئر اخراجات میں شفافیت کے حکم نامے پر بھی دستخط کردیئے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.