دریائے سندھ پر نئے کینالز منصوبے کیخلاف جدوجہد جاری رہے گی: ڈاکٹر قادر مگسی

0 3

سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کہا کہ دریائے سندھ پر نئے کینالز منصوبے کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔

سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے انچ انچ کے مالک ہیں، پیچھے نہیں ہٹیں گے، وفاق ہو یا صوبائی حکومت کینالز مسئلے پر کوئی بھی مفاہمت برداشت نہیں کریں گے، یہاں لوگ حصوں میں بٹے ہوئے ہیں، کوئی اسلام آباد کا خدمت گار تو کوئی وڈیروں اور رئیسوں کا غلام ہے۔

قادرمگسی نے کہا کہ صرف ایس ٹی پی سندھ کی خوشحالی کی ضمانت ہے، ہمارے سوا کسی بھی جماعت کے پاس سندھ کے مسائل کا حل نہیں ہے، دریائے سندھ پر نہر کی تعمیر کے خلاف جدوجہد رمضان شریف کے بعد بھی جاری رہے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.