مری میں پولیس کا چھاپہ، ملزم نے عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کر لی

0 3

مری میں ملزم کی فائرنگ اور پتھراؤ سے ایس ایچ او سمیت کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔

مری میں پولیس نے ملزم کیخلاف چھاپہ مارا تو اسی دوران ملزم نے بھی پولیس پر فائرنگ اور پتھراؤ شروع کر دیا۔

ملزم کی فائرنگ اور پتھراؤ سے ایس ایچ او تھانہ چھانگلہ سمیت کئی اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پولیس پارٹی قتل کے ملزم خان زمان کی گرفتاری کے لیے پہنچی تھی، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عمارت سے چھلانگ لگاکرخودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزم پر عمران نامی شخص کو قتل کرنےکا الزام تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.