وفاقی وزیر داخلہ کی شعبان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی شدید مذمت

0 3

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ کے نواحی علاقے شعبان میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا، شہید ہونے والے دونوں پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا، پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.