جی ڈے اے رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی کیخلاف کیسز کے معاملے پر اہم پیش رفت

0 8

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے گرفتار رہنما غلام مرتضٰی جتوئی کے خلاف کیسز کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔

سندھ حکومت نے غلام مرتضٰی جتوئی کے کیسز کی سماعت حیدر آباد کے نارا جیل میں کرنے کی منظوری دے دی۔ محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جی ڈی اے رہنما غلام مرتضٰی جتوئی کے خلاف تین مختلف کیسز درج ہیں۔

مرتضی جتوئی کے خلاف مورو میں ایف آئی ار نمبر 78/2024، باڈھ پولیس اسٹیشن حدود میں ایف آئی آر نمبر 9/2025 اور لاڑکانہ کی تحصیل ڈوکری میں ایف آئی نمبر 2/205 درج ہے۔

تینوں مقدمات کی سماعت حیدر آباد کی نارا جیل میں ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.