ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہو رہا، اب لانگ مارچ، دھرنوں، پرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی: نواز

0 10

سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک ایک بار پھر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو رہا ہے، اب لانگ مارچوں، دھرنوں اور پُرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

نوازشریف سے سینیٹرعرفان صدیقی نے رائیونڈ میں ملاقات کی اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر گفتگو میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ ایک گروہ سنجیدہ مذاکرات اور سیاسی افہام وتفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ 2013سے شروع ہونے والا ترقی کا سفر جاری رہتا تو آج آئی ایم ایف کی ضرورت ہوتی نہ بیرونی مدد کی، پاکستان کے عوام اب کسی کو تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے اور مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ ملک ایک بار پھر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو رہا ہے، اب لانگ مارچوں، دھرنوں اور پُرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی، پارلیمنٹ کے اندر اور باہر انتشار پھیلانے والوں کے عزائم بے نقاب کرنا ہوں گے، مسلم لیگ (ن) کے ارکان پارلیمنٹ مؤثرکردار ادا کریں اورعوام سے مضبوط رابطہ رکھیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.