ٹورنٹو: طیارے کی دورانِ لینڈنگ اُلٹنے اور مسافروں کی باہر نکلنے کی ویڈیو سامنے آ گئی

0 7

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں پیئرسن ائیر پورٹ پر مسافر طیارے کی لینڈنگ کے دوران اُلٹنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

انٹرنیٹ پر اس حادثے کی مبینہ ویڈیو میں برف پڑے رن وے پر طیارے کی کریش لینڈنگ دیکھی جا سکتی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کو میناپولس سے ٹورنٹو جانے والا طیارہ پیئرسن انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران اُلٹ گیا تھا جس میں 80 مسافر سوار تھے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس لینڈنگ کے دوران ایک بچے سمیت کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 2 زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

ائیرپورٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارے میں سوار مسافر اور عملے کی معلومات لی جارہی ہیں جب کہ کینڈین پولیس کے مطابق زیادہ تر مسافر طیارے سے بحفاظت نکل چکے ہیں۔

ٹورنٹو پیئرسن ائیرپورٹ حکام نے بیان میں کہا کہ طیارے کی لینڈنگ کے دوران پیش آنے والے واقعے سے آگاہ ہیں، ایمرجنسی ٹیمیں کام کررہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ہنگامی عملے نے طیارے کو گھیر لیا اور آگ لگنے سے بچانے کے لیے اس پر اسپرے کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.