پاکستانی خلائی مشن کا نام تجویز کرنیوالے کیلیے خطیر رقم کے انعام کا اعلان

0 15

پاکستان نے چاند کیلئے مخصوص اپنا پہلا خلائی مشن بھیجنے کا اعلان کردیا ہے اور اس منصوبے میں عوام کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

پاکستان خلائی میدان میں بھی اہم سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہے جس میں پاکستان چاند پر اپنا پہلا مشن بھیجے گا۔

تفصیلات کے مطابق پہلا چاند روور مشن 2028 میں روانہ ہوگا۔ سپارکو نے پاکستان کے پہلے چاند روور کا نام رکھنے کے لیے ملک گیر مقابلے کا بھی اعلان کیا ہے۔

سپارکو نے اپنے اعلان میں پاکستانی خلائی مشن میں عوام کو شمولیت کا سنہری موقع فراہم کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو پاکستان کے چاند روور کا نام تجویز کرنے کی دعوت دی جاتی ہے جس میں بہترین نام تجویز کرنے والے کو 1 لاکھ روپے انعام دیا جائے گا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.