پاکستان محفوظ ہاتھوں میں اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے: امیر مقام

0 3

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں اور ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کوالالمپور میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستانی کمیونٹی اور ملائیشین بزنس کمیونٹی سے خطاب میں اوورسیز پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنوری 2025ء میں بیرون ملک پاکستانیوں نے تین بلین ڈالر بھیج کر ملک کی معیشت کو مستحکم کیا اور بہت سے منفی خواہشات رکھنے والوں کے ارادوں پر پانی پھیر دیا۔

انجینئر امیر مقام نے حکومت کی معاشی کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایک سال میں شرح سود 22 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد پر لانا معجزہ ہے، مہنگائی کو 38 فیصد سے 3 فیصد پر لانا حکومت کی بڑی کامیابی ہے، برآمدات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، سٹاک ایکسچینج اور زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ کا فعال ہونا اور پی آئی اے کی یورپ میں دوبارہ پروازیں بحال ہونا مثبت پیشرفت کی علامتیں ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.