پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا۔
ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ شیر افضل مروت کو بار بار پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالاگیا، انیں پارٹی کے خلاف بیانات دینے پر پہلے شوکاز نوٹس دیا گیا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ شیرافضل مروت کےصوابی جلسہ میں کردار پررہنماؤں نے بانی پی ٹی آئی سے شکایت کی تھی، جلسے میں غیرضروری تقریر پر بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل پر برہمی کا اظہارکیا۔
ذرائع کے مطابق بنیادی رکنیت ختم ہونے پر شیرافضل مروت سےبطور ایم این اےاستعفیٰ مانگا جائے گا۔
اب پاکستان تحریک انصاف نے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا اور ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی نے انہیں نکالنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نے شیر افضل مروت کے شوکازکےجواب کاجائزہ لیا اور جائزہ لینے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرشیرافضل مروت کوپارٹی سے نکال دیا۔