صوابی جلسہ میں توقعات کے مطابق لوگ آئے، نمبر گنوانے کی ضرورت نہیں: جنید اکبر

0 2

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ صوابی جلسے میں توقعات کے مطابق لوگ آئے، ہمیں نمبر گنوانے کی ضرورت نہیں۔

پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر خان کا کہنا تھا کہ صوابی میں ہونے والے جلسے سے مطمئن ہیں، کسی کو نمبر گنوانے کی ضرورت نہیں ، سوشل میڈیا کا دور ہے سب نے دیکھا کتنے لوگ تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیال تھا کسی نے فنڈز کی کمی کا کہا ہوگا، فنڈز کا رونا رونے والوں کو دکان کھولنی چاہیے ، کسی کو گاڑیاں پہلے دی ہیں نہ آئندہ دیں گے، سزا و جزا کا اختیار میرے پاس نہیں، آئندہ کیلئے ایسے لوگوں کا راستہ روکوں گا جو محنت نہیں کرتے ۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.