فیصل آباد: مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 9 زخمی

0 4

فیصل آباد میں مسافر بس الٹنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں ستیانہ بنگلہ کے قریب مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 9 زخمی ہوئے ہیں، مسافر بس میاں چنوں سے جڑانوالہ جا رہی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نعشوں اور زخمیوں کو آر ایچ سی ستیانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.