وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بحری شعبے میں غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اجتماعی اقدامات نا گزیر ہیں۔
پاک بحریہ کی امن مشقوں کے تیسرے روز امن ڈائیلاگ کی تقریب سےخطاب میں خواجہ آصف نے کہا کہ عالمی معاشی نظام میری ٹائم پر انحصار کرتا ہے، ہمارا اجتماعی فرض ہے کہ سمندری تجارت کے تحفظ کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بڑی معاشی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، تجارتی ٹیرف ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آئے ہیں، طاقتوربحریہ سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن ہے۔
تقریب سے خطاب میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ بلیو اکانومی کو فروغ دینے کے لیے سمندر کو محفوظ بنانا ترجیح ہے، امن مشقیں مشرقی اور مغربی ممالک میں پل کا کردار ادا کریں گی۔