کرم میں ٹل سے پاراچنار ایک اور قافلہ روانہ، کرک میں امن جرگہ آج ہوگا

0 6

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں طویل انتظار کے بعد ٹل سے پاراچنار ایک اور قافلہ روانہ کردیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، قافلے میں اشیائے خوردونوش، ادویات، پھل، سبزیاں اور دیگر ضروری سامان شامل ہے۔ ٹریڈ یونین کے مطابق، قافلے میں سو سے زائد گاڑیاں شامل ہیں۔

دوسری جانب، کرک میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر آج عوام کی جانب سے ”امن پاسون جرگہ“ منعقد کیا جا رہا ہے۔ جرگے کے لیے کئی دنوں تک مشران کی جانب سے مہم چلائی گئی، اور اس میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

امن پاسون جرگے کا مقصد علاقے میں قیام امن کے لیے تجاویز دینا اور عملی اقدامات طے کرنا ہے۔

خیال رہے کہ کرک گزشتہ چھ ماہ سے شدید بدامنی کا شکار ہے، جس کے پیش نظر مقامی مشران اور عوام کی جانب سے امن جرگے کے انعقاد کی ضرورت محسوس کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.