’’پاکستان میں کرکٹ کی دھوم‘‘ مریم نواز نے خوشی کا اظہار کس طرح کیا؟

0 4

پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی اور اس سے قبل سہ ملکی ٹورنامنٹ کی رونق نے جہاں شائقین کرکٹ کے دلوں کی دھڑکن بڑھا رکھی ہے، وہیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی خوشی سے پھولی نہیں سما رہی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ملک میں کرکٹ ٹیموں کی آمد اورسہ ملکی ٹورنامنٹ کے آغاز پر اظہار تشکر کرتے ہوئے دہائیوں بعد پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ سیریز ٹرافی کے انعقاد کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز پر شائقین کرکٹ کو مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد شہبازشریف، چیئرمین پی سی بی محسن ناوی اور پوری قومی ٹیم بھی مبارکباد کی مستحق ہے۔ مریم نواز نے پاکستان،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان آباد ہونا ہمارے عزم کی جیت ہے۔ کرکٹرز کو قذافی اسٹیڈیم میں دیکھ کر ہونے والی خوشی بیان نہیں کرسکتی۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے کرکٹ کے میدانو ں کی رونقیں لوٹ رہی ہیں۔ کھیل او رمیلے پنجاب کی ثقافتی پہچان ہیں،بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی۔ کھیل انسان کو صلاحیتو ں کے اظہار کےبھرپو رمواقع فراہم کرتے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.