ایم کیو ایم پاکستان میں کس کی کیا ذمہ داری ہوگی؟ تنظیمی امور کا نوٹیفکیشن جاری

0 2

چیئرمین ایم کیوایم پاکستان خالدمقبول صدیقی کی ہدایت پر تنظیمی امور سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی تمام تنظیمی اورپالیسی امورکی نگرانی کریں گے، سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی فاروق ستار، انیس قائم خانی اور امین الحق دیکھیں گے جب کہ تنظیمی کمیٹی کی ذمہ داریاں انیس قائم خانی، امین الحق اور رضوان بابرکے پاس ہوں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مصطفیٰ کمال، فیصل سبزواری اور رضوان بابرلیبرڈویژن کی نگرانی کریں گے، شعبہ خواتین کی ذمہ داریاں نسرین جلیل، انیس قائم خانی اورکیف الوریٰ کے پاس ہوں گی جب کہ یوتھ فورم کی ذمہ داری فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور فیصل سبزواری کے پاس ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ پارٹی کے سوشل میڈیا شعبے کی ذمہ داریاں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستارکے پاس ہوگی، بزنس فورم مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور فیصل سبزواری کے ماتحت کام کرےگا، اے پی ایم ایس او کے امور امین الحق اور فیصل سبزواری دیکھیں گے جب کہ ترقیاتی پیکج کےلیے ڈیولپمنٹ کمیٹی میں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شامل ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نسرین جلیل اور فیصل سبزواری ترقیاتی پیکج کے لیے ڈیولپمنٹ کمیٹی میں شامل ہیں۔

دوسری جانب جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ خالد مقبول کی جانب سے جاری سرکلربالکل درست اورتصدیق شدہ ہے، تنظیمی معاملات کی دیکھ بھال کے لیے ذمہ داریاں دی گئی ہیں، مرکزی کمیٹی کے 11 اراکین کے اتفاق رائے کے بعد ہدایت نامہ جاری ہوا، سرکلر جاری ہونے کے بعد کسی کو اختلاف ہے تو پارٹی کے اندر رہ کر کرنا چاہیے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.