صدر زرداری چین میں، بلاول بھٹو واشنگٹن میں امریکی صدر کے ناشتے میں شریک

0 4

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیے گئے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی۔ اس تقریب میں بلاول بھٹو کے علاوہ کئی عالمی رہنما بھی موجود تھے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے اس موقع پر پاکستان کے دو اہم سفارتی محاذ سنبھالے ہیں۔ صدر آصف علی زرداری جہاں چین کے 5 روزہ دورے پر ہیں اور گزشتہ روز چین کے صدر سے ملاقات کی، وہیں بلاول بھٹو زرداری امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ اس خصوصی موقع پر شریک ہوئے۔

یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت موصول ہونے کی متضاد خبریں سامنے آئی تھیں، تاہم بلاول بھٹو اس تقریب میں نظر نہیں آئے تھے۔ بعد ازاں چیئرمین پیپلزپارٹی نے اعلان کیا تھا کہ وہ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.