ہمیں کوئی ایشو نہیں یہ سو دفعہ خط لکھیں، دانیال چوہدری

0 3

رہنما مسلم لیگ (ن) بیرسٹر دانیال چوہدری کا کہنا ہے کہ آپ نے تجربے کی بات کی تو بالکل ان کو تجربہ ہے، گالی دینے کا بری زبان استعمال کرنے کا اداروں پر حملہ کرنے کا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جیسے کہ میں نے پہلے کہا کہ ہمیں کوئی ایشو نہیں ہے یہ بالکل لکھیں اور سو دفعہ خط لکھیں لیکن یہ خط کس کو لکھ رہے ہیں۔

رہنما تحریک انصاف نعیم حیدر پنجھوتا نے کہا کہ موقف ہمارا بڑا واضح ہے، خان صاحب نے جو خط بھیجا ہے وہ ایک قسم کا مشورہ ہے جس میں انھوں نے ملک کو درپیش چھ اہم مسائل کی نشاندہی کی ہے تو یہ تو بہت کلیئر موقف ہے اس میں کوئی ایسی بات نہیں ہے۔

تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ ہرج تو کسی چیز میں نہیں ہوتا کہ جب آپ بات کرنا چاہ رہے ہوں، پہلے آپ یزید وقت کے نام سے پکارتے تھے پھر آپ میر جعفر بلاتے تھے، یحییٰ پارٹ ٹو کہتے ہیں،جب جنرل یحیٰحی پارٹ ٹو کہتے ہیں تو ساتھ ہی مجیب الرحمن کی طرح چھ نکاتی خط بھی لکھ دیتے ہیں۔

رات ہی سے یہ بات ہمیں تو سیکیورٹی ذرائع سے بالکل کلیئر آ گئی تھی کہ یہ خط جو ہے 14سالہ قید کے مجرم کا ہے ، ہمیں ملا بھی نہیں ہے اور ہمیں کوئی دلچسپی بھی نہیں ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ دونوں طرف ہی ایسا ہے بات چیت بھی کرتے ہیں بات چیت بھی ہوتی ہے اور سخت بیان بھی رکھتے ہیں، اس کی بنیادی وجہ یہی ہے جب آپ کو یاد ہوگا جب جنرل باجوہ کا دور تھا تو جو (ن) لیگ سے مذاکرات ہو رہے تھے اس وقت ان کو سزائیں بھی ہو رہی تھیں اور بات چیت بھی ہو رہی تھی، باتیں بھی ہو رہی تھیں۔یہ چلتا رہتا ہے ایسے ہی ہوتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.