افغانستان میں پاکستان کے مبینہ فضائی حملے، مرنے والوں کی تعداد 47 ہو گئی

0 171

افغانستان کے حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج کی جانب سے افغانستان کے صوبوں خوست اور کنڑ پر ہونے والے فضائی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 47 ہو گئی ہے جبکہ اسلام آباد نے کابل پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کو استعمال کرنے والے جنگجوؤں کے خلاف کارروائی کرے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پر کشیدگی پچھلے سال طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد بڑھ گئی ہے اور اسلام آباد کا دعوٰی ہے کہ جنگجو گروپ مسلسل حملوں کے لیے افغان سرزمین کو استعمال کر رہے ہیں۔

دوسری جانب طالبان نے پاکستانی جنگجوؤں کو پناہ دینے کی تردید کی ہے تاہم ساتھ ہی وہ پاکستان کی جانب سے 27 کلومیٹر بارڈر پر باڑ لگانے پر برہم بھی ہیں۔

سنیچر کو علی الصبح افغانستان میں فضائی حملے کیے گئے جن کے بارے میں افغان حکام کا دعویٰ ہے کہ وہ پاکستان کے فوجی ہیلی کاپٹروں نے کیے۔

افغان حکام نے حملوں کے بعد کہا تھا کہ فضائی حملے بارڈر کے قریب واقع خوست اور کنڑ کے رہائشی علاقوں میں کیے گئے۔

خوست کے ڈائریکٹر اطلاعات و ثقافت احمد عثمانی نے اے ایف پی کو بتایا ’41 عام شہری جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں، حملوں میں ہلاک ہوئے جبکہ 22 زخمی ہوئے۔‘

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.