اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے ججز نے کام شروع کردیا، وکلا کی جزوی ہڑتال

0 5

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے ججز نے کام شروع کردیا۔

جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو کی عدالت میں صرف لا افسران پیش ہوئے جبکہ لاہور ہائیکورٹ سے آنے والے جسٹس سرفراز ڈوگر نے 3 کیسز کی سماعت کی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ججز کو خوش آمدید کہا، صوبوں سے تین ججزکے اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلے پر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی اپیل پر وکلا کی جانب سے جزوی ہڑتال کی گئی، بیشتر کیسز میں وکلا پیش نہیں ہوئے۔

ادھر لاہور ہائیکورٹ بار نے ججز کے ٹرانسفر کے نوٹیفکیشن کو مسترد کر دیا اور بار کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ خوفزدہ ہو کر ایک نہیں 3 ججز کا ٹرانسفر کیا گیا، اپنی مرضی کے ججز شامل کیے گئے ہیں۔

لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں کا کہنا تھا جج صاحبان نے اسٹینڈ نہ لیا تو ان کی وقعت ختم ہو جائے گی، تین ججز کی اسلام آباد ہائیکورٹ منتقلی کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے۔

وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل عرفان تارڑ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی فاروق ڈوگر نے ججز کے تبادلے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا دوسرے صوبوں سے اسلام آباد ہائیکورٹ تبادلہ وفاقی کردار کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر کیے گئے تمام جج قابل احترام ہیں، اقدام کے خلاف منفی تبصرہ یا مزاحمت وفاقیت کے اصولوں کو مجروح کرے گی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.