لاہور کے جلو پارک میں تعینات ملازم نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھول دیا

0 6

لاہور کے جلوپارک میں تعینات ملازم نے جان بوجھ کر شیر کا پنجرہ کھول دیا۔

ترجمان محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کے مطابق پنجرہ کھلنے سے سفید شیر باہر نکل آیا، عملے نے بروقت کارروائی کرکے شیر کو بےہوش کیا اور واپس پنجرے میں منتقل کردیا، بے ہوشی سے واپس لانے کے لیے بھی شیر کو انجکشن لگایا گیا۔

شیر کا پنجرہ کھولنے والے ملازم کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ ملازم کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرایا جائےگا۔

پنجرہ کھولنے والے ملازم کے خلاف تحقیقات کے لیے ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر، ڈی ڈی وائلڈ لائف لاہور اور ویٹرنری آفیسر سفاری پارک پر مشتمل 3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.